ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بایوڈائیورسٹی قانون:این جی ٹی نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خلاف وارنٹ جاری کیا 

بایوڈائیورسٹی قانون:این جی ٹی نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خلاف وارنٹ جاری کیا 

Thu, 18 Aug 2016 20:53:48    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی )نے بایوڈائیورسٹی تحفظ کے معاملے پر کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام کے ان کے سامنے پیش نہ ہونے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ان کے ریزیڈنٹ کمشنروں کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کئے ہیں۔گرین ٹریبونل ایک عرضی پر سماعت کر رہا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کئی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ملک کی منفرد بایوڈائیورسٹی کی دیکھ بھال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔اس میں بایوڈائیورسٹی قانون 2002اور بایوڈائیورسٹی قوانین 2004کی دفعات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔این جی ٹی کے صدر جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت والی بنچ نے نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود گجرات، کرناٹک، منی پور، میزورم، اڑیسہ، پنجاب اور تریپورہ کے ریزیڈنٹ کمشنروں کے اپنے سامنے پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔اس نے چندی گڑھ، انڈمان نکوبار، لکش دیپ اور پڈوچیری کے حکام کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے ہیں ۔بنچ میں جسٹس ایم ایس نامبیار بھی شامل ہیں۔بنچ نے کہاکہ نوٹس جاری کرنے کے باوجود، مدعا علیہان کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا ، اس لیے ہم اپنے اختیارات اور نیشنل گرین ٹریبونل قانون کی دفعہ 19:4اے کی شقوں کے مطابق ان مدعا علیہان کے ریزیڈنٹ کمشنروں کو گرفتاری افسر کی اطمینان کے لیے 10-10ہزار روپے کے ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہیں۔اس کے بعد بنچ نے سماعت کی اگلی تاریخ 29؍ستمبر مقرر کر دی۔بنچ پونے کے رہائشی چند ربھال سنگھ کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔


Share: